ابنا: پارلیمنٹ نیوز کے مطابق حسین ابراہیمی نے ملت فلسطین کی تحریک انتفاضہ کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ملت فلسطین کی تحریک انتفاضہ اور اسکی مزاحمت نے صہیونی ریاست مغرب اور امریکہ کو بے دست و پا کردیا ہے اسی بنا پر امریکہ اور مغرب ہرممکن راستے سے مزاحمت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ حسین ابراہیمی نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے رہبرانقلاب اسلامی کی تجویز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی شخصیتوں کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی کی اس تجویز کا خیرمقدم اور صدر احمدی نژاد کی جانب سے اس بات کی تاکید کہ ہر فلسطینی اپنے گھر کی طرف لوٹ جاے سبب بناہے کہ امریکہ صہیونی ریاست کو استحکام دینے کے لئے ہرممکن کوشش کرے۔.........
/169